فیض حمید کے بعد مزید 3 ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی افسر تحویل میں لے لئے گئے: آئی ایس پی آر

Aug 16, 2024

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کے تحت ملٹری ڈسپلن کے منافی سرگرمیوں میں ملوث تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو فوج کی تحویل میں لے لیا گیا ہے بعض دیگر ریٹائرڈ افسروں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ان کی ایماء پرعدم استحکام پیدا کرنے اور مخصوص سیاسی مفادات کیلئے خفیہ طور پر ساز باز کرنے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔  ذرائع کے مطابق فوجی تحویل میں لئے گئے ریٹائرڈ افسران میں بریگیڈیئر (ر) عبد الغفار ، بریگیڈیئر (ر)نعیم فخر اور کرنل (ر)آصف شامل ہیں دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرز کا تعلق چکوال سے ہے،  ذرائع نے بتایا کہ فوجی تحویل میں لئے گئے ریٹائرڈ افسران مکمل طور پر سیاست میں ملوث پائے گئے ہیں اوران کا بانی پی ٹی آئی سے مسلسل رابطہ تھا ۔

مزیدخبریں