لاہور (خبرنگار) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو نیب انکوائری کی دستاویزات فراہمی کا معاملہ، نیب نے احتساب عدالت کا دستاویزات فراہم کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ دو رکنی بنچ نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست پر 20 اگست کیلئے پرویز الٰہی ودیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ احتساب عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کی گواہوں کے بیانات سمیت دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ انکوائری کی دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کی جاسکتی۔ احتساب عدالت کا دستاویزات فراہم کرنے کا حکم درست نہیں، عدالت احتساب عدالت کا دستاویزات فراہم کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔