لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور ہونے پرگزشتہ روز عہدے سے سبکدوش ہو گئے ۔اس حوالے سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ملک امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے وزیراعظم کو درخواست دی تھی۔