جنوبی وزیرستان میں شہید 4 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صوبہ خیبرپی کے کے ضلع جنوبی وزیرستان میں 13 اگست  2024 کو سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے حوالدار نثار حسین شہید عمر 34 سال، ساکن ضلع کرم، نائیک راشد گل شہید عمر 34 سال، ساکن ضلع کرم، نائیک عرفان اللہ خان شہید عمر 30 سال، ساکن ضلع لکی مروت اور سپاہی عثمان رفاقت شہید عمر 21 سال، ساکن ضلع ہری پور کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء  کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن