ای سی سی: یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے مالی سال 2024-25 کے لیے وزیراعظم امدادی پیکیج کو نظر ثانی شدہ قیمت اور سبسڈی کے ساتھ جاری رکھنے کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس خزانہ ڈویژن میں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری کا جائزہ لیا۔ بیان میں کہا گیا ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی ویئر ہاوسنگ اور لاجسٹک سیکٹر کو بطور صنعت کا درجہ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن