اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)کنوینئر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امیدواراور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اسلام آباد کے مسیحی مزدوروںکے ہمراہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرارجنٹینا پارک سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک ورلڈ مینارٹیز الائنس کی جانب سے منعقدہ "آزادی ایک نعمت ہے" ریلی کی قیادت کی، اس موقع پر جے سالک کا کہنا تھا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، ہم سب کو اس کی قدر کرنی چاہیے،اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی تھیں،اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر معشوق علی بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحیوں کا جذبہ قابل داد ہے اور پاکستان بنانے میں مسیحی برادی کا بھی اہم کردار ہے۔