مہاجرین کے حق کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے،رضا شاہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان کے ستترہویں یوم آزادی  پر  1947سے ڈنگی کھوئی دم دما میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین سے اوقاف کی جانب سے بے گھر کرنے کی کوشش کرنا  سراسر ظلم ہے جو کسی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی  رضا احمد شاہ نے متاثرین کی فریاد پرڈینگی کھوئی انکی رہائش گاہ دم دما مندر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا  انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے  ملک خورشید،شیخ اشرف،زیشان،شیخ محمد شاہد،قاضی فیض و دیگر سے ملاقات کی  اور داد رسی کی یقین دہانی کرواتے ہوے  کہا ہے کہ  یہ کشمیر ویلی  کے مسلمان مہاجرین قیام پاکستان کے وقت  اپنی جان مال عزت و آبرو کی قربانیاں دے کر لٹے پٹے یہاں پہنچے اور اور 77 برس سے انکی تیسری نسل بھی اس مندر میں رہائش پزیر ہے  مہاجرین کے حق کے لیے قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور آج بعد از نماز جمعہ  انھیں ظلم سے بچانے کے لیے  مندر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن