راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ریسٹورنٹ کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے مطالبہ کیا کہ تاجر ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کی تعمیل کرتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں، اس کے باوجود بھاری جرمانے عائد کر کے ہمارا کاروبار شدید متاثر کیا جارہا ہے۔ ریستورانوں کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جائیں، ہمارے جائز مسائل حل کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کو تندور اور ریسٹورنٹ میں فروخت ہونے والی روٹی کے نرخوں اور سہولیات کا موازنہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی جائیں۔ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے صدر ریسٹورنٹ کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم نے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری زاہد محمود، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہاشم اعجاز بٹ کے ہمراہ صوبائی پرائس کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔جہاں صوبائی وزیر بلال یاسین کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ہم نے وزیر بلال یاسین کو روٹی کی قیمتوں پر ایسوسی ایشن کے تحفظات اور دیگر اہم امور بارے آگاہ کیا۔
اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جائیں، فاروق چوہدری
Aug 16, 2024