راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سول لائنز پولیس نے ٹرانسجینڈر الماس بوبی کے گھر چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرکے چوری شدہ رقم 15 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں گرفتار ملزمان میں داؤد، زرنین، فیضان اور احتشام شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ رقم 15 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمدہوئیں،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان فنگشن پر ساتھ آتے جاتے تھے، ملزمان کو معلوم تھا کہ گھر میں گاڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پڑی ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کی اطلاع پر ملزمان کی فوری گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی تھیں