راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں وفائے پاکستان و تحفظِ عقیدہ ِ ختمِ نبوت ریلیوں کا انعقاد کیاگیا جن سیمرکزی و صوبائی قائدین نیخطابات کییمرکزی صدرانجیئرمحمد ثروت اعجازقادری و مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نیمرکزی ریلی کراچی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سلامتی واستحکام اور تحفظِ عقیدہء ِ ختمِ نبوت کے لییکسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پاکستان کاقیام اور عقیدہء ِ ختمِ نبوّت کے تحفظ میں ہمارے اکابرین کی قربانیاں شامل ہیں اوریہ اکابرینِ اہلِسنت کی جدوجہدکاثمرہے، "راولپنڈی" میں جی پی او چوک سے شروع ہونے والی تحفظِ عقیدہء ِ ختمِ نبوت و وفائے پاکستان ریلی سے صوبائی صدرشمالی پنجاب علامہ طاہراقبال چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام اور نظریاتی و ایمانی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔