حکومت نام نہاد تاجر دوست ٹیکس سکیم واپس لینے کا اعلان کرے،کاشف چوہدری

Aug 16, 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور آل پاکستان انجمن تاجراں  کے صدر اجمل بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نام نہاد تاجر دوست ٹیکس سکیم واپس لینے کا اعلان کرے۔در اصل یہ سکیم تاجر دشمن ہے اور پاکستان بھر کی تاجر برادری اسے مسترد کر چکی ہے ۔ پاکستان بھر کی دونوں بڑی تاجر تنظیموں کے سربراہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوھدری ،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ھمراہ آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، مرکزی تنظیم تاجراں پنجاب کے صدر شرجیل میر،مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ کے صدور شرافت علی مبارک،ملک مہر الٰہی ،مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ارشد اعوان ،حفیظ شیخ ، چیمبر آف سمال ٹریڈرز راولپنڈی کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی طاھر تاج بھٹی،انجمن تاجران گوجر خان کے صدر راجہ جواد ،آصف ادریس اور دیگر تاجر راہنما بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ، پر یس کانفرنس آج بروز جمعہ تین بجے پریس کلب اسلام آباد میںہوگی اور آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں