راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابقہ ممبر گورنگ باڈی پاکستان انجینئرنگ کونسل ڈاکٹر ظہور سرور نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں انہو ں نے بتایا لوکل انجینئرنگ مینیوفیکچررز کے لیے پی ای سی کے دروازے بند ہیں۔ پی ای سی کے قانون کے مطابق لوکل مینیوفیکچررز کے لیے امتیازی سلوک ہوتا ہے اور ان کی رجسٹریشن کی کوئی گنجائش نہیں۔ لوکل مینیوفیکچررز کو تحفظ نہ دینے کی وجہ سے ملک درآمدات پہ مجبور ہے۔ کشکول توڑنے کا واحد حل لوکل انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی مینیوفیکچررز کو سہل پالیسیاں بنا کر دینا اور ان کو نافذ کرنا ہے جس کے لیے پی ای سی کی مینجمنٹ تیار نہیں۔ ڈاکٹر ظہور نے اعلیٰ حکومتی ارکان سے اپیل کی پبلک کے پیسوں کا آڈیٹ اڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پاس ہوتاہے مگر AGP کوPEC کا اڈیٹ کرنا کا اختیار نہیں۔ یہ اختیار AGP کو دیا جائے نو جوان انجینئرز خصوصا خاتون انجینئرز کو قانون کے مطابق 6+6 مخصوص نشستیں دی جائیں تا کہ نوجوان انجینئرز گورنگ باڈی میں بیٹھ کر اپنے مسائل کے حل کے لیے کام کر سکیں۔
لوکل انجینئرنگ مینیوفیکچررز کیلئے پی ای سی کے دروازے بند ہیں،ڈاکٹر ظہور سرور
Aug 16, 2024