آزادی رب العالمین کی لازوال نعمت ہے، ثمینہ احسان 

Aug 16, 2024

 اسلام آباد (خبرنگار)آزادی رب العالمین کی لازوال نعمت ہے. ہم سب اہل پاکستان شکر گزاری محبت احترام اور جوش و جذبے سے اپنا یوم آزادی مناتے ہیں،جشن آزادی مناتے ہوئے یہ بات ہمارے پیش نظر رہنی چاہیے کہ مسلمانان برصغیر پاک و ہند نے تقریبا ڈیڑھ سو برس کی جدوجہد کر کے، لاکھوں قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر،ہزاروں بہنوں کی عصمتیں قربان کر کے اور آگ اور خون کا دریا پار کر کے مسلمانوں کے لیے آزاد وطن حاصل کیا .پاکستان کا ایک مطلب اور مقصد تھا. قائد اعظم نے دوران تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے بعد بھی واشگاف الفاظ میں اس مقصد کو بیان کیا. ان کے خطبوں سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کا اصل مقصد اسلام ہے. ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے 14 اگست کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

مزیدخبریں