اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان کی تجارتی اشیا کی برآمدات میں رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے مہینے جولائی میں 11.83 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 2.06 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2.31 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس سال بہ سال نمو کے باوجود، ماہ بہ ماہ موازنہ ایک مختلف کہانی کو ظاہر کرتا ہے، جون 2024 کے مقابلے جولائی میں برآمدات میں 9.77 فیصد کمی واقع ہوئی۔: ویلتھ پاک کے مطابق مالی سال 24 میں، پاکستان کی برآمدات مالی سال 23 کے 27.72 بلین ڈالر سے 10.54 فیصد بڑھ کر 30.64 بلین ڈالر ہوگئیں۔ یہ نمو جولائی 2023 سے جنوری 2024 تک مسلسل رہی، جب برآمدات منفی ہو گئیں۔ یہ گراوٹ کا رجحان اپریل تک جاری رہا۔ تاہم، مئی میں رجحان الٹ گیا، نمو دوبارہ شروع ہوئی اور جون تک جاری رہی۔