مری(نمائندہ خصوصی)جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جی پی او چوک مری میں منعقد ہوئی تقریب میں رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور،رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی اور ڈپٹی کمشنرمری آغا ظہیر عباس شیرازی نے پرچم کشائی کی تقریب میں علمائے کرام،سیاسی سماجی شخصیات،شہر یوں،سیاحوں اورسول سوسائٹی نے شرکت کی جبکہ پرچم کشائی کی دوسری تقریب ہائی کورٹ ججز ریسٹ ہاس میں منعقدہوئی جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ قاسم خان نے پرچم کشائی کی اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبنددستے نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی تقریب میں ججزکی فیملیز نے بھی شرکت کی پرچم کشائی کی تقریب صبح آٹھ بجے چیف جسٹس ہائی کورٹ لاجز مری کے سبزہ زار لان میں منعقد ہوئی جبکہ تیسری خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جنرل منیجرچوہدری ریاض ندیم نے پرچم کشائی کی اس موقع پر خوبصورت ملی نغمے پیش کیئے گئے جبکہ یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار مری میں بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقدہوئی جس میں ججز۔ وکلا اور شہریوں نے شرکت کی۔
جی پی او چوک مری میںجشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب
Aug 16, 2024