اٹک (نامہ نگار ) جشن آزا دی کی 77 ویں سا لگرہ کے موقع پر مہریہ ٹا ئو ن میں اٹک کی تاریخ کا سب سے بڑا آتش با زی کا مظاہرہ عوا م کی تو جہ کا مرکز بن گیا ، چیئر مین مہریہ ٹا ئون ملک جا وید اختر کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر مختلف رنگا رنگ تقریبا ت کا انعقاد کیا گیاجس میں 13اگست کی رات نیشنل سو نگز، کامیڈی شو،کا انعقاد کیا گیااس موقع پر شرکا ء میں مختلف قسم کے تحا ئف بھی تقسیم کیے گئے ، رات کو 12 بجتے ہی مہریہ ٹا ئو ن میں بڑی آتش با زی کی گئی جسے عوام نے دور دور تک دیکھا اور لطف اندو ز ہو ئے ، تقریب کے مہما ن خصوصی رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد ، ڈپٹی کمشنر را ئو عا طف رضا اور ڈائریکٹر احمد حسن تھے ، اس موقع پر سا بق چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، ڈائریکٹر مہریہ ٹا ئون ملک ریحان خان ، میڈیا اینڈ پبلکیشن آفیسر عا صم جا وید ، ملک شمیم کے علاوہ عوام النا س کی کثیر تعداد موجود تھی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت شریف سے ہوا جس کی سعادت حمزہ بلال نے حاصل کی، مہریہ ٹاؤن گارڈز نے چیف گیسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔