حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت)یوم آزادی کے حوالے سے سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امن وانصاف اور رواداری کی ترویج کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت پاکستان کی طرف سے میاں عبد الوحید چیئرمین قومی امن و انصاف کونسل پاکستان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں بریگیڈیر ریٹائر ملک محمد اسلم خان سینئر وائس چیئرمین NPJC ، کوراڈینیٹر سنٹرل پنجاب سید اعجاز حسین معصومہ زہراء نقوی سردار ذوالفقار حیات خان رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ملک مشتاق ضلعی صدر ایپسکا، شیراز گوہر چیف کوارڈینیٹر کے پی کے، سعید احمد چیف کوارڈینیٹراسلام آباد، تنویراحمد سیکرٹری پارلیمنٹر ی افیئرز، تنویر احمد ، تیمور ملک، اسیر گل، نعیم راول، روف قادری، آصف عدنان طاہر اشرف و دیگر نے شرکت کی تقریب کی میزبانی طا ہر محمود درانی صدر فاؤنڈیشن اور قاضی ظہور الحق پرا جیکٹ ڈائریکٹر نے کی مہمانان گرامی کی آمد پر سب سے پہلے مہمان خصوصی میاں عبد الوحید چیئرمین ، بر یگیڈیر ریٹائرڈ ملک محمد اسلم خان سینئر وائس چیئر مینNPJCاور سیدہ معصومہ زہراء نقوی نے سر سید کالج آف ایکسیلنس کی بلڈنگ میں پودے لگائے ۔ بعد ازاں کانفرنس کا آغاز ہوا ۔ طاہر درانی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ قاضی ظہور الحق نے فاؤنڈیشن کی سرگر میو ں کے علاوہ امن و انصاف ، مذہبی رواداری اور سماجی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی ۔