ہمارے آباؤ اجداد نے طویل تگ و دہو کے بعد وطن حاصل کیا،انزہ عباسی

 فتح جنگ(نامہ نگار)آزادی کی قدر کرنی چاہئے آزادی حاصل کرنے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی د ینی پڑھتی ہے ہمارے آباؤ اجداد نے طویل تگ و دہو کے بعد یہ وطن حاصل کیا ہے اسکی قدر کرنی چا ئیے  ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ میڈم انزہ عباسی نے پاکستان کے 77ویں یوم آزاد ی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما عابد عزیز خان ایڈووکیٹ تھے دیگر مہمان گرامی میں چیف آفیسر خان بادشاہ،تحصیلدار ملک شوکت اقبال،ایس ایچ او مجاہد عباس، ملک محمد تاج،صدر انجمن بہبود مریضاں ملک رفاقت اعوا ن  ،صدر پریس کلب عدیل افضل خان، حاجی محمد صفدر حسرت،ڈاکٹر عبدالنظار،ڈاکٹر عابد علی خان، شا ہد حمید پی اے فرحت عباس شاہ،طارق قادری، طا ہر اقبا ل طاہری،ملک ارشد گلیال,طارق محمود صدقا ل ,زاہد عارفی  تعبیر حسین شاہ،سیکرٹری ارشد خان ،شا ہد اقبال،ملک محمد شفیق کونسلر،ٹھیکیدار افتخار اعوان ،حاجی شیخ محمد یونس،حاجی ظہور,وحید اشرف کے علاوہ علی گرائمر سکول کے بچوں نے شرکت کی اور ملی نغموں اور تقاریر سے جشن آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض پرنسپل علی گرائمر محمد علی نے سرانجام د یئے ایس ایچ او مجاہد عباس کی قیادت میں پولیس کے دستے نے سلامی پیش ،گرین پاکستان کے تحت جناح پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اے سی انزہ عباسی،عابد عزیز خان ایڈووکیٹ،ملک شفیق کونسلر،انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی اور ہسپتال کے لان میں پودا لگایا گرلز کالج کی پرنسپل میڈم ثریا انجم نے گرلز کالج فتح جنگ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور طالبات کو کہا کہ اپنے گھروں میں پودے لگائیں اور انکے پروان چڑھنے تک انکی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ ایس ایچ او مجاہد عباس کی قیادت میں پولیس کے دستے نے سلامی پیش ،گرین پاکستان کے تحت جناح پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا

ای پیپر دی نیشن