عوام کے تعاون کے بغیر پولیس اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی ،ڈی ایس پی طاہرسکندر 

Aug 16, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)ایس ڈی پی او کلرسیداں کہوٹہ سرکل ڈی ایس پی طاہرسکندر نے کہا ہے کہ عو ام کے تعاون کے بغیر پولیس اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی علمائے کرام،صحافی،استاد،تاجروں سمیت معاشرے کے ہر ذمہ دار شہری اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات کار کا قیام دورجدید کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر بشارت عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حفیظ اللہ بھی موجود تھے ،ڈ ی ایس پی طاہر سکندر نے کہا کہ عوام نہ صرف جرائم پیشہ افراد اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کی نشاندہی کریں بلکہ پولیس کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں سے بھی اگاہ رکھیں،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ہم اپنے اس فرض کو ہر صورت ذمہ داری سے سرانجام دیں گے انہوں نے کلرسیداں اور کہوٹہ پولیس کی کارکردگی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے میری سربراہی اور ایس ایچ او کلرسیداں بشارت عباسی پر ٹیم تشکیل دے کر کلردوبیرن روڈ پر مسافر گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کا حکم دیا ہم نے اس پر دن رات کام کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے صحافیوں کے سامنے بھی پیش کیا جا رھا ہے ملزمان لیاقت علی عرف بلوچ سکنہ دوبیرن کلاں اور اس کے ساتھی عبدالرحمان شیخ سکنہ ہمک اسلام اباد کو گرفتار کر لیا ہے تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے انہوں نے کلرسیداں میں کمسن بچے سے زیادتی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملزمان بھی کم عمر ہیں بچوں کے والدین اپنے بچوں کی درست تربیت کریں ان پر نگاہ رکھیں تو صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے موبائل کے غلط استعمال کے سنگین نتائج سامنے آ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہجیرہ ازادکشمیر سے براستہ کہوٹہ کلرسیداں لاہور جانے والی بس ڈکیتی کے ملزمان کو بھی گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا سلامبڑ میں پولیس اہلکار کے اندھے قتل کا بھی معمہ حل کر لیا ۔انجمن تاجران مغل بازار کے صدر شیخ خورشید احمد نے شکایت کی کہ کلرسیداں کے بازاروں میں رکشوں اور ریڑھی بانوں نے انت مچا رکھی ہے  پولیس کرایہ داری ایکٹ پر بھی توجہ دے،ٹریفک انچارج عمران نواب نے کہا کہ شہر میں سینکڑوں رکشے بغیر نمبر کے چل رہے ہیں ان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں مسافر گاڑیوں میں کرائے نامے ہی نہیں سیکرٹری ار ٹی اے راولپنڈی سے کلرسیداں شاہ خاکی کا کرایہ نامہ جاری کریں عملدرامد ہم کروائیں گے۔چواخالصہ کے راجہ قمر زمان نے شکایت کی کہ اس کا اشتہاری مجرم رضوان بیس ماہ سے گرفتار نہ ہو سکا اس دوران اس کے ہاں بیٹا بھی پیدا ہو گیا جس پر ڈی ایس پی نے دو ہفتوں میں مثبت پیش رفت کا حکم دیا۔

مزیدخبریں