بیول(نامہ نگار)نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان کا رخ کرنا چاہے اس سے بہت ساری برائیوں اور دیگر مسائل سے نجات مل سکتی ہے آج کل نوجوان فیسبک کا عادی ہو چکا ہے جو کسی صورت اِن کے مفاد میں نہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو کھیل کے لیے گرانڈ میسر نہ ہونا افسوس ناک ہے بیول اور گردونواح میں حکومت کی ملکیتی اراضی موجود ہے جس سے کھیلوں کی فلاح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گرانڈ کی تعمیر کی جائے تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کو بھی کھیلوں کی سہولیات میسر ہو سکیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ وِنگ کے صوبائی رہنما و بار ایسوسیشن گوجرخان کے میڈیا ایڈوائزر طارق محمود سیٹھی نے یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بمقام شمس آباد دھمیال میں کیا اس موقع پر حمزہ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل جیت لیا جب کے دوسرے نمبر پر حافظ ارسلان کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔