پیارا وطن ہمیں جان سے عزیز تر ہے: ریاض ملک

Aug 16, 2024

 اسلام آباد ( نامہ نگار  ) پاکستان لورز کونسل (ہزارہ ونگ) کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں رچھ بہن میں 14 اگست کو ایک شاندار جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے بچوں نوجوانوں اور بزرگوں نے بھرپور شرکت کی۔ بچے اور نوجوان  نعروں اور ملی نغموں سے شرکا کا لہو گرماتے رہے۔ ویلج کونسل رچھ بہن ایبٹ آباد کے لوگ ہر سال اسی طرح شایان شان طریقے سے جشن آزادی مناتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دیتے آ رہے ہیں۔  معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، بزمِ مصنفین ہزارہ اور پاکستان لورز کونسل کے چیئرمین محمد ریاض ملک ہر سال خصوصی طور پر لاہور سے اس ریلی میں شرکت کے لیے آتے ہیں۔ ریلی کے منتظمین میں راجہ زیشان،  راجہ اکمل، گل فیاض اعوان اور دیگر شامل تھے شرکا میں ریاض ملک، راجہ زیشان اور راجہ اکمل کے علاوہ قاضی زاہد، محمد بشیر اعوان، عابد جاوید، محمد حفیظ، راجہ کلیم، گل فیاض اعوان، راجہ امجد، کالا خان، علی جاوید، ،اکرام قیوم، نعمان قیوم، عثمان، صدیق بشیر، سہیل،  قاضی شکیل اور دیگر شامل تھے ۔ ریلی رچھ بہن، منڈڑہ اور مبارک سے ہوتی ہوئی کوٹھیالہ گلی سے واپس ہو کر رچھ بہن کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔

مزیدخبریں