تحصیل جنڈ میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کا جینا محال ، ایک لڑکا زخمی 

مٹھیال (نامہ نگار) جنڈ شہر میں دن دیہاڑے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ایک اور لڑکاشدیدزخمی ہوگیاجنڈشہر اور نواحی دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی ٹولیاں ہروقت مٹرگشت کرتی نظر آتی ہیں یہ آوارہ کتے جنڈ شہر اور تحصیل بھر کے مختلف دیہاتوں میں جہاں متعدد خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو زخمی کرچکے ہیں وہیں پر کئی جانوروں کو بھی متاثر کر چکے ہیں شہریوں کاتحصیل جنڈمیں آوارہ کتوں کی بہتات پرتحصیل انتظامیہ کی خاموشی اور شہریوں کو آوارہ کتوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ عرصہ دراز سے تحصیل بھر میں آوارہ کتوں کی تلف مہم نہ چلائے جانے کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں آوارہ کتیجنڈشہرکی گلیوں, محلوں,دکانوں اورتحصیل بھر کے دیہاتوں میں گشت کرتے رہتے ہیں متعلقہ محکموں کی جانب سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل جنڈ کے مکینوں کیلئے آوارہ کتے وبال جان بنے ہوئے ہیں اور ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی افراد متاثر ہوچکے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن