مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی)جشن آزادی کی رات ڈاکخانہ چوک میں ہنگامہ آرائی ، دو سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے خلاف اور حمائت میں زبر دست نعرے بازی کرتے ہوے کے ڈاکخانہ چوک کے ایک ہوٹل پر نصب سیاسی بینر پر عوام کے ایک بڑے گروہ کی جانب سے جوتیاں پھینکنے جانے کے دواران پولیس کے شدید لاٹھی چارج کیئے جانے کے سلسلے میں مقامی پولیس نے گیارہ نامزد جبکہ 35سے 40 نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں ۔ ایسے میں جمعرات کے دن درج ہونے والی ایف آئی آر میں کار سرکار مداخلت سمیت دیگر پانچ دفعات کے تحت ایک سیاسی جماعت کے مقامی رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے ہیں جن میں مری سے صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار زین العابدین سمیت ضلع مری کے دیگر رہنماء جن میں سردار بلال خان ،سردار منظور ،راجہ خرم زمان ،شجاع عباسی اور دیگر شامل ہیں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔جن کے مطابق قہ کار سرکار مداخلت سمیت ہلڑ بازی توڑ پھوڑ اور دیگر سنگین الزامات میں ملوث پائے گئے ۔ادھر بتایا جا رہا ہے کہ جن افراف کے خلاف ایف آئی آر درج ہوی ہے ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ۔