کلر سیداں(نامہ نگار)جشن آزادی کے موقع پر الخدمت فانڈیشن کلرسیداں کے منفرد پروگرام،سائیکل موٹرسائیکل ریلی نکالی،قومی پرچم کی نقاب کشائی کی کیک کاٹا اور سارا دن شجر کاری بھی کی،تقریبات میں الخدمت فانڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون الرشید نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج قیام پاکستان کے مقاصد کو فراموش کر چکے ہیں دوقومی نظریہ آج بھی زندہ ہے مگر پاکستانی اسے بھی بھول بیٹھے ہیں۔قومی پرچم کی سربلندی ہر محب وطن فرد کی اولین ذمہ داری ہے ہمیں سخت موسمی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیئے ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہری کو شجرکاری کرکے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیئے۔اس موقع پر مسلم لیگ کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ ونگ کے صفر شیخ حسن سرائیکی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ نیازی،ڈپٹی ڈی ای او داد کیانی،کلر بار کے جنرل سیکرٹری اسد قیوم ایڈووکیٹ،شیخ تیمور اسحاق،چوہدری ابرار حسین،محمد توقیر اعوان،عبدالودود عامر،تاجر رہنماں سیٹھ عبدالروف، حاجی ریاست حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی اور شجرکاری کی مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے۔