تربیلا(نامہ نگار)جنرل منیجر تربیلا ڈیم انور شاہ نے کہا ہے کہ یہ ملک ہم نے اپنے آباو و اجداد کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل کیا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کی خوشحالی و ترقی کے لئے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیلا صوبڑہ سٹی ہال میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جی ایم انور شاہ اور چیف انجینئر خالد ریاض نے پرچم کشائی کی۔ تربیلا سیکورٹی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تربیلا ڈیم کے تعلیمی اداروں کے بچوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی نغمے،ٹیبلو، اور تقاریر پیش کیں۔چیف انجینئر خالد ریاض، ایس ای سروسز انصار علی، پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم کے پرنسپل کامران خالد، واپڈا ہائی سکول صوبڑہ سٹی کے پرنسپل نسیم خان، افسران ملازمین، یونین کے عہدیداروں، صحافیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔