الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری،رانا تنویر سے اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او کی ملاقات

Aug 16, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اہم پیش رفت ہوئی ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین  سے  اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  نے  ملاقات کی ،اے ڈی ایم پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،  رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں،وزارت صنعت و پیداوار متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مکمل تعاون فراہم کرے گی، گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں، الیکٹرک وہیکل دیگر گاڑیوں کے مقابلے سستی ہیں، الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سے ایندھن کی بچت ہوگی، ، سی ای او  نے کہا کہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک سٹیشن قائم کیے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع ہو جائے گی، الیکٹرک گاڑی ایک چارج سے 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر گی۔

مزیدخبریں