سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس ای روزگار مراکز کیلئے رجسٹریشن شروع

اسلام آباد(خبرنگار)وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس/ای-روزگار مراکز کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی کے اشتراک سے بننے والے یہ جدید مراکز نوجوانوں، کاروباری حضرات اور فری لانسرز کو کام کرنے کی محفوظ، آرام دہ اور مفت جگہیں فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز جدت پسندی کی ایک متحرک کمیونٹی کا حصہ بنے ہیں اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو اجاگر کرتے ہیں۔ ای-روزگار مراکز کا حصہ بننے کے لیے آن لائن رجسٹریشن https://tinyurl.com/TechParks 
پر کرائی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن