اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی اکثریت کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام سے مستفید کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کے نوجوان دہشٍ۱ٍت گردی اور بدامنی کی بدولت بری طرح متاثر ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امور نوجوانان رانا مشہود اور چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد کی موجودگی میں دیر سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی نورینہ شمس کو زکوڑی گروپ کی جانب سے اسپانسر شپ کی فراہمی کی تقریب میں گفتگو کے دوران کیا ، تقریب میں زکوڑی گروپ کے سربراہ ایوب زکوڑی ، بلور گروپ کے ڈائریکٹر شیرباز بلور ، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس قاسم خٹک، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے حسام ملک اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اسکواش پلیئر نورینہ شمس کی سرپرستی خوش آئند ہے خیبرپختونخوا کے دیگر نوجوانوں کو بھی اسی طرح کی سرپرستی کی ضرورت ہے صوبائی حکومت کھیلوں پر توجہ نہیں دے رہی ہمارے نوجوان اپنی مدد آپ سے کھیل کے میدان میں پاکستان کانام روشن کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ خییبرپختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے گورنر ہاؤس کوشاں ہے صوبہ کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے بچانے کے لیئے تعلیمی ، تفریحی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ علامہ اقبال اور خوشحال خان خٹک کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے اقلیتوں کے عالمی دن پر پہلی مرتبہ کانفرنس منعقد کی گئی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت محکمہ جات کے لیئے سوشل ویلفیئر فنڈز کے پچاس فیصد استعمال کو صرف کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی بہبود پر خرچ کرنے کو یقینی بنائے اور اسکی نگرانی کی جائے
خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام سے مستفید کرنا ضروری ،فیصل کریم کنڈی
Aug 16, 2024