اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹر بورڈز کوارڈینیشن کمیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کے بعدآئی بی سی سی نے اسلام آباد میں ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس میں تعلیمی بورڈز، پی سی بی اور آئی بی سی سی کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ سکولوں اور کالجوں کی سطح پر ملکی کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی جا سکے۔ورکشاپ میں طلبا کو درپیش چیلنجز، جیسے جسمانی فٹنس، مالی مشکلات اور مناسب سہولیات تک رسائی کے مسائل پر غور کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں اکتوبر 2024 میں انٹر سکول اور انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گااس ٹورنامنٹ کے فاتحین صوبائی اور قومی سطح پر مقابلہ کریں گے اور فاتح ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔