ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے قریب بم حملے کی مذمت

Aug 16, 2024

اسلام اباد(خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے قریب بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر پہنچ گئے سیدال خان ناصر نے کہا کہ اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیدہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں دہشتگرد ایسے ہتھکنڈوں سے ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال ، علاج معالجہ کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات بھی دیں۔

مزیدخبریں