پنجاب بھر میں 18اگست تک مزید  مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Aug 16, 2024

لاہور ( این این آئی) پنجاب بھر میں 18اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں جہلم 30 ملی میٹر، منگلا 25جبکہ سیالکوٹ اور گجرانوالہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور ، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات  ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں