تھانہ آبپارہ کے علاقے سے ملنے والی خاتون غیر ملکی نہیں،پولیس

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے تھانہ آبپارہ سے خاتون ملنے کے واقعہ کی تفتیش کے دوران ان کے کوائف حاصل کرلئے جن کے مطابق وہ غیر ملکی نہیں نام فرواکیانی ہے اور راولپنڈی کی رہائشی ہیں پولیس نے کہا کہ وقوعہ کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں خاتون کے غیر ملکی ہونے کا کوئی ثبوت نہ ملا تفتیش کے تمام عمل کی نگرانی اسلام آباد پولیس کی سینیئر کمانڈ خود کررہی تھی بعد ازاں ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ آبپارہ کے علاقے سے ملنے والی خاتون کی حقیقت سامنے آگئی ہے وفاقی پولیس نے کہا کہ خاتون کا نام فروا کیانی ہے جبکہ راولپنڈی کی رہائشی ہے مذکورہ خاتون غیر ملکی نہیں ہے خاتون کے غیر ملکی ہونے کے دعویٰ کے محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن