قومی ہیروز  کی عزت و توقیر  ہم سب کا فرض ہے، محمد ظہیر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پوسٹماسٹر جنرل شمالی پنجاب محمد ظہیر نے کہا ہے کہ قومی ہیروز  کی عزت و توقیر  ہم سب کا فرض ہے۔ پاکستان پوسٹ نے یوم آزادی پر اتھلیٹ ارشد ندیم کی تصویر والا 100 روپے کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا تاکہ اولمپکس میں ریکارڈ ساز کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ وہ راولپنڈی جی پی او میں فلیٹیلک بیورو کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ چیف پوسٹ ماسٹر عائشہ کومل نے  بریفنگ میں بتایا کہ عوام کی دلچسبی کے پیش نظر ارشد ندیم کے یادگاری ٹکٹ کی مطلوبہ تعداد میں دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پوسٹماسٹر جنرل  نے کہا کہ اس مایہ ناز اتھلیٹ  نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس کا اعتراف  پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں بھی کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی مانگ میں اضافہ قدرتی امر ہے اسلئے ملک بھر کے جی پی اوز کی طرح شمالی پنجاب سرکل بشمول راولپنڈی اور مری فلیٹیلک بیوروز  میں یہ یادگاری ٹکٹس، فرسٹ ڈے کور اور بروشرز فراہم کر دیئے گئے ہیں تا کہ عوام اور شائقین کیلئے انکی بآسانی خریداری ممکن ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن