تائیوان کے مشرقی ساحل پر خوفناک زلزلے کے جھٹکے

تائیوان کے مشرقی ساحل پر 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہوالین کے قریب 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔علاقائی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  ۔تائیوان کی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن، جس نے ابتدائی طور پر 6.3 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی تھی، نے موبائل فون الرٹ میں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں ۔ ریسکیو ٹیم نے زلزلے کے دوران لفٹوں میں پھنسے 2 افراد کو نکال لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن