سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں نے مجموعی طور پر 141 ارب ریال سے زیادہ خرچ کئے ۔ ٹورازم کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایاگیا کہ ہاسپٹیلیٹی کی سہولتوں پر سب سے زیادہ خرچ کیا گیا جو 45 ارب ریال تک پہنچ گیا ۔گزشتہ سال کے دوران خریداری کے لئے آنے والے سیاحوں کے اخراجات 25.5 ارب ریال سے تجاوز کر گئے جبکہ ٹرانسپورٹیشن پر خرچ تقریبا 21.5 ارب ریال تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خوراک اور مشروبات پر 19.4 ریال خرچ کئے گئے جبکہ دیگر مقاصد پر اخراجات 25.5 ریال سے زیادہ رہے۔سیاحوں کی جانب سے تفریح پر اخراجات 4 ارب ریال سے زیادہ تھے۔گزشتہ سال کے دوران ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی کل تعداد 109 ملین سے زیادہ رہی۔ ان میں 27 ملین سے زیادہ غیر ملکی سیاح شامل تھے۔اس سے قبل عالمی تنظیم سیاحت پیرومیٹر نے نومبر 2023 کے حوالے سے رپورٹ میں کہا تھا کہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی شرح کے حوالے سے سعودی عرب جی 20 میں سرفہرست اور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔
سیاحوں نے 141 ارب ریال سعودی عرب میں خرچ کئے :سعودی وزارت سیاحت
Aug 16, 2024 | 15:03