اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گندی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا.فیض حمید کے خلاف کارروائی ایک سبق ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014کے دھرنوں سےسیاسی کھیل شروع ہوا . گندی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی ایک سبق ہے اور ان کی گرفتاری ایک معجزہ ہےنائب وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے. دنیا کی 24ویں معیشت آج 47ویں نمبر پر چلی گئی۔انھوں نے بتایا کہ سینیٹ پارلیمانی وفودکےبیرون ملک دوروں پر پابندی عائدکردی. حال ہی میں ایک دورے میں 5افراد غائب ہو گئے . ایسے اقدامات سے ملک کی رسوائی ہوتی ہے.وفاقی وزیر نے واضح کہا کہ اب کسی رکن پارلیمنٹ کے رشتے دار یا دوست کو حکومتی وساطت سے ویزہ نہیں ملے گا۔