وزیر اعظم کا ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز نے ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کر دیا ہے۔ای سی سی نے وزیراعظم ریلیف پیکج  جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔ جس کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خاندان کیلئے ماہانہ سبسڈی میں 916 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب مستحق خاندان کو ماہانہ 2734 کے بجائے 3650 روپے سبسڈی ملےگی۔ذرائع کے مطابق 50 ارب روپے وزیراعظم ریلیف پیکج جبکہ 10 ارب روپے رمضان ریلیف پیکیج  پر خرچ  ہوں گے۔بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی ملے گی جن میں چینی، گھی، آٹا، چاول اوردالیں شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سبسڈی کا اطلاق 30 جون 2024 سے 31 جولائی 2025 تک ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن