رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.جولائی میں 47 کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کی غذائی اشیا ایکسپورٹ کی گئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی.مقامی کرنسی میں 132 ارب 44 کروڑ روپے کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق باسمتی سمیت چاول کی ایکسپورٹ میں 135 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جولائی میں 20 کروڑ57 لاکھ ڈالرمالیت کے چاول ایکسپورٹ کیے گئے.چینی کی برآمد میں 590 فیصد اضافہ ہوا،حجم 2 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا.سبزیوں کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ، 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالرکی برآمد کی گئیں۔پھلوں کی ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ، حجم 4 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا.آئل سیڈز اورمیوہ جات کی برآمدات میں بھی 94 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔گوشت کی برآمدات میں تقریبا 6 فیصد اضافہ ہوا. حجم 3 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہا. تمباکو،مچھلی اور مصالحوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ
Aug 16, 2024 | 16:17