پی ٹی آئی میڈیا ڈویژن پر چھاپے کے دوران ترجمان تحریک انصاف رئوف حسن کے غیر ملکی شخصیات سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے موبائل فون فرانزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے، رئوف حسن اور بین الاقوامی جریدے انٹر سیپٹ کے صحافی رائن گرم واٹس ایپ کے ذریعہ رابطوں میں تھے، رئوف حسن اور رائن گرم کا باقاعد ہ رابطہ جنوری 2024 میں ہوا، رائن گرم نے 8 جون کو رئوف حسن سے بانی پی ٹی آئی کے 15 مئی کو لکھے مواد کی تصدیق چاہی، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف آرٹیکلز اسی مدت میں لکھے گئے، رئوف حسن کی جانب سے رائن گرم کو 21 جنوری کے ورچوئل جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے، رائن گرم نے نو اگست2023 کو سائفر کو بنیاد بنا کر ایک آرٹیکل تحریر کیا، رائن گرم نے سائفر کو بنیاد بنا کر لکھے آرٹیکل میں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا ۔