چین کے منکی پاکس کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات

Aug 16, 2024 | 18:26

ویب ڈیسک

چین نے منکی پاکس کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔

چین کی کسٹم انتظامیہ کےمطابق اگلے 6 ماہ تک ملک میں داخل ہونے والے مسافروں اور سامان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر متاثرہ شخص کے قریب موجود افراد کو کسٹم انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

چین کی کسٹم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے آئی گاڑیوں، کنٹینرز اور دیگرسامان کو سینیٹائز کیا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی منکی پاکس کے پھیلاؤ پر عالمی صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے

مزیدخبریں