اسلام آباد : تاجروں نے 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تاجردوست اسکیم ناقابل عمل ہے ، فوری واپس لی جائے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران اورآل پاکستان انجمن تاجران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔تاجر رہنما نے مطالبہ کیا کہ تاجردوست اسکیم ناقابل عمل ہے، فوری واپس لی جائے اور ایکسپورٹ سیکٹرپربھاری ٹیکس عائدکرنےکافیصلہ واپس لیاجائے۔تاجروں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقہ اورتاجروں کےانکم ٹیکس سلیب میں اضافہ واپس لیں۔
یاد رہے تاجروں نے اگست کے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کرے۔