حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے. یہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ہیں جلد انہیں حل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ گرفتاریوں پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں، فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے.موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے یہ ان کے اندرونی معاملات ہیں. ہمارا موقف ہے سویلین کا فوجی ٹرائل نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر دی نیشن