جاپان کے مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو کو طاقتور سمندری طوفان ٹائیفون ایمپل کا سامنا ہے، طوفان شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جمعے (ّآج) سے ہفتے کی شام تک ٹکرانے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹوکیو میں طوفانی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفان کے خطرے کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق طوفان کے پیشِ نظر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، جس سے 2ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے ٹوکیو اور مرکزی شہر ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرین سروس بھی منسوخ کر دی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایمپل کو زیادہ طاقتور طوفان کا درجہ دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے 19 ہزار رہائیشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ادھر مغربی صوبے اوساکا میں جمعرات کو علی الصبح بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس سے تقریباً 2لاکھ سے زائد گھرانے متاثر ہو رہے ہیں۔