سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20اگست بروز منگل صوبے میں عام تعطیل ہوگی.20اگست کو سندھ حکومت کے ماتحت ادارے بند رہیں گے۔20 اگست کو نیم سرکاری ادارے، اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی.لازمی خدمات کے اداروں سے وابستہ ملازمین فرائض انجام دینگے۔

ای پیپر دی نیشن