کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں داخل 42 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے وسطی علاقے زرغون روڈ سے ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ مریض کے لیب ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، متاثرہ مریض کا مطلوبہ علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ایک خاتون مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اسپتال میں کانگو کے زیر علاج مریضوں کی تعدا 2 ہوگئی ہے رواں سال کانگو سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 4 ہے۔