صرف 10 یورو میں تمام یورپی مقامات کے لیے لامحدود پروازوں کی کہانی

Aug 16, 2024 | 23:14

یورپ میں ایک کم بجٹ ایئر لائنز ’’ Wizz Air ‘‘ نے نئی ٹریول سبسکرپشن سروس متعارف کرا دی، اس سروس کے تحت 499 یورو جو لگ بگ 550 ڈالر کے قریب بنتے ہیں کے ذریعے لا محدود پروازیں لی جا سکتی ہیں۔ اس سالانہ سبسکرپشن سروس سے مسافر یک طرفہ اور راؤنڈ ٹرپ پروازیں بک کرا سکتے ہیں۔ یہ تعارفی فیس جمعہ 16 اگست تک برقرار رہے گی، پھر فیس کو بڑا کر 599 یورو کردی جائے گی۔

ایئر لائنز کی ویب سائٹ پر تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ مسافر اپنی کسی بھی بین الاقوامی منزل کے لیے 'بارڈر لیس' پروازیں بک کر سکتے ہیں - ایتھنز، یونان، میڈرڈ، پیرس اور ریکجاوک، آئس لینڈ کی پروازیں بک کرائی جا سکتی ہیں۔ ستمبر میں بکنگ ونڈو کھلنے کے ساتھ روانگی سے تین دن پہلے تک بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔ہر بکنگ اضافہ 9.99 یورو کی اضافی مقررہ فیس کے ساتھ مشروط ہے۔ ایک ذاتی شے سے زیادہ سامان کے لیے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔ ایئر لائنز نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر 10 ہزار ’’ آل یو فلائی ‘‘ ممبر شپ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کی ویب سائٹ پر ایک عمومی سوالنامہ میں بتایا گیا کہ یہ سیٹیں دستیابی سے مشروط ہوں گی۔ سیٹوں کی دستیابی متعدد بیرونی اور اندرونی عوامل پر منحصر ہے۔یہ پیکج امریکی ایئر لائنز ’’ فرنٹیئر ایئر لائنز ‘‘ کے اسی طرح کے سبسکرپشن پیکجز کی طرح کا ہے جس کا گزشتہ سال "گو وائلڈ" ٹکٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس میں 599 ڈالر کے ساتھ شمالی امریکہ میں لامحدود پروازوں کی سہولت دی گئی تھی۔ کچھ یورپی ایئر لائنز ایک مقررہ فیس کے لیے ملٹی فلائٹ پیکجز پیش کرتے ہیں تاہم لامحدود پیکجز کا تصور یورپ میں نیا ہے۔یہ پیکج اس وقت سامنے لایا گیا ہے جب ’’ Wizz Air ‘‘ کے منافع میں کمی آئی ہے اور گاہک کی اطمینان میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ہنگری کی ایک ایئر لائنز نے اپنے پہلی سہ ماہی کے آپریٹنگ منافع میں 44 فیصد کمی کی اطلاع دی تھی۔ دریں اثنا اس کی 44 فیصد صارفین نے اس پر اظہار اطمینان کیا تھا جو سب سے کم رینکنگ تھی۔

مزیدخبریں