”جسٹس رمدے کیخلاف نازیبا گفتگو“ سپریم کورٹ کا چیئرمین لیکوڈیشن بورڈ کو شوکاز نوٹس

Dec 16, 2009

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے جسٹس رمدے کیخلاف نازیبا گفتگو کرنے پر چیئرمین لیکوڈیشن بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ چیئرمین لیکوڈیشن بورڈ نذر چوہان کو توہین عدالت پر سزا دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری کل (17دسمبر) خود نذر چوہان کو عدالت میں پیش کریں۔ واضح رہے کہ نذر چوہان نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں جسٹس رمدے پر الزام تراشی کی تھی۔
مزیدخبریں