عراق پریہ پابندیاں انیس سونوے میں صدام حکومت کی جانب سے کویت میں دراندازی کے بعد لگائی گئی تھیں، عراق کے آئین کے مطابق عراقی حکومت کو بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیارخریدنےکی اجازت نہیں اوروہ مختلف معاہدوں کی بھی پابند ہے۔ سکیورٹی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے بعد عراق اب نیوکلیئرمواد، کیمیکلز، بائیولوجیکل ہتھیار اورلمبے فاصلے مارکرنے والے میزائل حاصل کر سکے گا۔ کونسل نے عراقی حکومت کوتیل اورگیس کے ذخائرسے حاصل ہونے والے آمدنی پرمکمل کنٹرول بھی دے دیا ہے۔ عراق پرپابندیاں ختم ہونے سے عراقی عوام کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی کیونکہ اس سے عراق کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوگا۔