ملک بھرمیں نویں محرم الحرام کے موقع پر عزاداروں کے ماتمی جلوس اور تعزیے نکالنے کا سلسلہ جاری ہیں۔

Dec 16, 2010 | 13:05

سفیر یاؤ جنگ
شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ لاہور میں نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہ ذوالجناح اسلام پورہ سے بر آمد ہوا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداران شریک ہیں، لاہورمیں نویں محرم الحرام پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بائیس ہزارپولیس اہلکاروں کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی لاہورمیں گشت پر مامور ہیں۔ کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک نمائش چورنگی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پرکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نےسخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں، ملک بھرمیں پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں عاشورہ کے لئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ عاشورہ کے جلوس کے موقع پرشہرمیں پولیس، بلوچستان کانسٹبلری اورایف سی کے دستےذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
مزیدخبریں