میکسیکومیں سالانہ فیسٹول کے سلسلے میں خصوصی پریڈ منعقد کی گئی،جس میں ہنستے کھیلتے سینکڑوں مسخروں نے شرکت کی۔

ہنستے، گاتے اور موسیقی کے آلات بجاتے مسخرے گلیوں میں سے گزرے تو لوگوں نے انھیں تالیاں بجا کرداد دی۔ مسخروں نے مختلف کرتب بھی دکھائے اوربچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ شائقین ان مسخروں کی حرکتوں سے محظوظ ہوتے رہے۔ اس موقع پر مسخرے کا روپ دھارے ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کا تہوار ہے اور یہ انکا خوشی منانے کا منفرد انداز ہے۔ میکسیکو میں یہ روایتی تہوار ہر سال منایا جاتا ہے

ای پیپر دی نیشن